نئی دہلی5 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج بی جیپی پر پیسے کی طاقت سے اقتدار ہڑپنے کا الزام لگایا ہے۔اٹلی کے سفرپرگئے مسٹرگاندھی نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ صرف دو سیٹیں جیتنے والی بی جے پی نے پیسے کی طاقت سے موقع پرست اتحاد بنایا ہے اورپردہ کے پیچھے سے اقتدار ہڑپ لی ہے۔اس نے منی پور اور گوا کی طرح میگھالیا میںبھی عوام کے فیصلہ کی توہین کی ہے۔